کیا ابلیس آج بھی زندہ ہے؟

کچھ مذہبی سکالرز کا خیال ہے کہ جس ابلیس کا قران میں ذکر ہے  کہ وہ جنوں میں سے تھا، اس کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں کہ وہ زندہ ہے یا مر گیا۔ میرے خیال میں قران کریم کی آیات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ابلیس نہ صرف زندہ ہے بلکہ قیامت تک زندہ رہے گا۔ کیونکہ اس کی قیامت تک زندہ رہنے کی خواہش اللہ تعالیٰ نے پوری کی تھی۔ قران کریم میں اشاد ہے۔

وہ بولا "ا ے میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے” [٣٨:٧٩]

اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے” [١٥:٣٦]

ان دونوں مقامات پر اگلی ہی آیات میں ذکر ہے کہ اس کی خواہش پوری کی گئی تھی۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ بہت سے جن و انس اپنی خصوصیات کی بنا پر شیطان کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے انہیں پتا بھی نہیں ہوتا کہ وہ شیطان بنے ہوئے ہیں۔ جیسے نشہ کرنے والے بعض لوگ دوسروں کو نشہ پر لگانے میں مدد کرتے ہیں تاکہ ان کے اپنے نشہ کے اخراجات پورے ہو سکیں۔ ایسے میں نشہ پر لگانے والا شیطان ہی ہوتا ہے۔

یہ تحریریں بھی اپ کو پسند آئیں گی

Comments are closed.